اٹلی سٹیکیٹو دی کوترو‘‘ کے ساحل پر کشتی الٹ جانے سے کم ازکم 43 افراد ھلاک ہوگئے ہیں نیوز ایجنسی کے مطابق متاثرہ کشتی پر ایران، پاکستان اور افغانستان کے مہاجرین سوار تھے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی پولیس نے بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ابھی تک تمام ڈوبنے والے مہاجرین کی نعشیں نہیں ملی ہ
یں۔
اِنسا نیوز ایجنسی اور اطالوی میڈیا کے مطابق '' تقریباﹰ ستائیس لاشیں ملی ہیں، جب کہ دس سے زائد نعشیں پانی میں تیر رہی تھیں۔
اٹلی کی اڈنکرونوس نیوز ایجنسی کے مطابق ایک کمزور کشتی پر ایک سو سے زائد ایسے مہاجرین سوار تھے، جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ان میں سے 80 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔