یونان ٹرینوں میں ٹکر: 32 افراد ہلاک درجنوں زخمی



فائر سروس کے مطابق وسطی یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم کی وجہ سے کم از کم 32 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق تصادم اتنا زوردار تھا کہ مسافر ٹرین کی پہلی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔


اطلاعات کے مطابق ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔ 


تھیسالی علاقے کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ دارالحکومت ایتھنز سے تھیسالونیکی جانے والی ایک مسافر ٹرین تھیسالونیکی سے لاریسا جانے والی ایک کارگو ٹرین سے لاریسا کے مرکزی شہر کے قریب ٹکرا گئی۔

'

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد تقریباً 250 مسافروں کو بحفاظت بسوں میں تھیسالونیکی پہنچایا گیا۔


اینجلوس تسیموراس نامی ایک مسافر نے سرکاری ٹیلیویژن سے بات چیت میں کہا کہ یہ حادثہ ''زلزلے کی طرح محسوس ہوا۔'' 

Post a Comment

Previous Post Next Post