پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء پر تشدد بلوچ کے خلاف نفرت کا اظہار ہے۔ بی ایس او



بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے  پر امن طلبا پر تشدد بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ عمل پنجاپ کی بلوچ اور بلوچستان کے ساتھ 75 سالوں سے روا رکھنے والے سامراجی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔


انھوں نے مزید کہا کہ ماؤنٹ اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اساتذہ کے لباس اوڑھے طلباء کو مظالم کا شکار بنارہے ہیں۔ 


تعلیمی اداروں میں نشے میں دھت ہو کر طلبا کے ساتھ بد تمیزی اور ان پر تشدد کرنا کسی صورت ایک استاد کے پیشے کو شیوہ نہیں دیتا، یہ عمل پنجاب کے عوام کے دلوں میں بلوچ عوام کے ساتھ بھرے نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔


انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب و وفاقی حکومت اس غیر انسانی عمل کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں ، اور آئندہ اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرکے بلوچ طلباء کو  بار بار مظالم کا نشانہ نہ بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post