تربت روڈ حادثہ ایک نوجوان ھلاک ،گوادر میں چار افراد شدید زخمی

 


تربت اتوار کی شام بلیدہ روڈ پر نامعلوم گاڑی سوار نوجوان روڈ حادثہ میں ھلاک ہواہے، جسے تربت سول ہسپتال پہنچادیاگیا ہے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان کی گاڑی الٹ گئی ہے،  تاہم معلوم نہیں ہوسکاہے کہ وہ کس طرح الٹ گئی ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ مقتول   بلیدہ کے رہائشی ایک سیٹھ کے ساتھ کام کر رہے تھے ، مگر سیٹھ کے نام بارے بھی معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ 


دریں اثناء گوادر فقیر کالونی کراس پر  دو کار گاڑی اور موٹرسائیکل  حادثے کا شکار ہوئے ہیں ۔  جس کے نتیجے میں چار افراد  شدید زخمی  ہو گئے ہیں ۔ جنھیں  جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post