سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک،آ واران فورسز پر حملہ



بلوچستان ضلع سبی بھاگ پولیس تھانے  گوٹھ مٹھل آباد کے قریب جلال خان روڈ کے مقام پر  باردوی سرنگ پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ایک چرواہا ہلاک ہوگیا۔ 


جبکہ فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردی۔


 ادھر آواران کے علاقے پیراندر کچ میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر رات گیۓ نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر ودیگر بڑے ہتھیاروں  سے حملہ  کرکے فرار ہوگئے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ فورسز کو جانی و مالی نقصان  پہنچا ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post