لاپتہ افراد کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر علاقہ ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے، سندھ ہائیکورٹ

 

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدم اطمینان کرتے ہوئے جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔


جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔


لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔


کچھ شہری اگر ازخود لاپتہ ہوگئے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ 18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے۔ واضح کررہے ہیں کہ تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئی تو علاقہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔ حراستی مراکز اور ٹریول ہسٹری چیک کی جائے۔عدالت نے شہری ولی خان، حبیب خان، نور اور دیگر کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post