بارکھان سوتیلے بیٹے کی فائرنگ ماں قتل

 

 بلوچستان کے ضلع بارکھان میں گزشتہ رات گئے سوتیلے  بیٹے نے اپنے چچازاد بھائی سے ملکر بغاو کے علاقے باریلی میں  فائرنگ  اپنی سوتیلے والدہ مسماۃ(ب) کو قتل کردیا،  اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ 


مقتولہ دو بچوں کی والدہ تھیں ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ کر نعش کو سیول ہسپتال رکنی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ 


لیویز ذرائع کے مطابق واقع ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا۔


بلوچستان کے انسان دوست حلقوں نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ  مختلف علاقوں میں محروم طبقہ خواتین کے ساتھ ظلم حد سے بڑھتا جارہا ہے ۔


دوسری جانب  نیشنل کمیشن آن دے سٹیٹس آف ویمن(خواتین کمیشن) ایسے علاقوں میں خواتین کے ساتھ ظلم کو روکنے اور انہیں انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اس ادارے کی جانب سے ایسے واقعات کی مذمت تک نہیں کی جاتی اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ نوٹس لیکر خواتین پر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئیں ،  بصورت دیگر محروم طبقہ خواتین کے ساتھ ایسے واقعات کی کمی ناممکن ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post