حب ،خضدار اور چمن میں مختلف حادثات خاتون سمیت تین افراد ھلاک دو خواتین زخمی



  حب بھوانی شاہ پمپ کے قریب بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش ایدھی ایمبولنیس کے ذریعے  سول ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔


 ادھر خضدار کرخ میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا ، حادثہ m8 روڈ پر مولہ کراس ایریا میں پیش آیا ۔


 جس کے نتیجے میں  حادثہ میں ایک شخص محمد اسماعیل جتک ہلاک جبکہ ایک شخص عبد الرحیم جتک سکنہ مولہ شدید زخمی ہوگئے ۔ کار سوار کو لیویز فورس کرخ نے گرفتار کرکے تفتیش  شروع کردی ہے ۔ 


دریں اثناء  چمن کلی حبیب جان میں واقع گھر کے ایک کمرے میں پریشر ککرپھٹنےسےکمرہ منہدم ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون ھلاک دو  زخمی ہوگئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post