کوالوہ حملے میں تین دشمن فوجی اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گذشتہ روز کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے تین دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے ہیں ۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آواران و کیچ کے درمیانی علاقے کولواہ ڈنڈار میں مادگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر تین اطراف سے حملہ کیا، بیس منٹ تک جاری رہنے والی اس حملے میں سرمچاروں نے دشمن فوج پر متعدد راکٹ و گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی بزدل دشمن اہلکار اپنے مورچوں سے بھاگ گئے۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post