کیچ کے پہاڑی سلسلہ مزنبند میں پاکستانی فوج کی جاسوسی اور لڑاکا ڈرون طیاروں کی گشت کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ مند اور تمپ کے درمیانی مزبند نامی پہاڑ ی علاقوں گورگی سے لیکر بانسر، چرپان، گوراپی، بودیگ، تکشی، پکیر چات اور سرحدی پہارڑوں میں آج سہ پہر تین بجے سے ڈرون طیارے فضائی گشت کرر ہے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ اس سے قبل جب بھی ان پہاڑی علاقوں میں فوجی درندگی شروع کی گئی ہے ،اس سے قبل جاسوس ڈرون اور طیارے گشت کرتے رہتے ہیں ،جس کے بعد فوجی قافلے پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں .
مگر آج جاسوسی طیاروں کے گشت بعد اب تک ان مقامات پر فوجی قافلے دکھائی نہیں دے رہے ہیں نہیں کسی نے انھیں پہاڑوں کی طرف حرکت کرتے دیکھا گیاہے ۔