سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی


بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کی علاقے سبی کے قریب ناڑی گاج کے مقام پر پاکستانی سکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کے بعد چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔


انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں دشمن کو  جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔


ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post