کیچ کولواہ اور بولان میں پاکستانی فورسز پر راکٹوں سے حملہ



ضلع کیچ، کولواہ کے علاقہ ڈھنڈار میں رات گئے  مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے مختلف چوکیوں کو راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ 


بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد نے  مرکزی کیمپ کے متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ جہاں متعد اہلکاروں کے ھلاک اور زخمی ہونے کا قوی امکان ہے ۔ 


علاقائی ذرائع نے بتاناہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز یں بھی سنی گئیں۔


آخری اطلاع تک دونوں طرف سے ان حملوں کے بارے میں بیا نات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔ 


ادھر بولان بالاناڑی کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی گئی  ، جس کے نتیجے میں  لیویز اہلکار خالد کرد گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 


واقعے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post