کوئٹہ : دو نوجوان جبری لاپتہ



 پاکستانی فورسز نے کوئٹہ  سول ہسپتال سے بلوچستان کے علاقے مشکے تنگ کے رہائشی خدائے رام نامی نوجوان کو بھی ان کے دوست  سلام ولد محمد اعظم کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کردیا یے ۔ 


آپ کو معلوم ہے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے سلام بلوچ و اسکا ساتھی اب تک  منظر عام پر نہیں آسکے ہیں۔


سلام بلوچ کے قریبی ذرائع کے مطابق  میڈیکل کے طالب علم ہیں ،  جنھیں گذشتہ روز فورسز نے  دوست کے ہمراہ لاپتہ کیاتھا ۔ 


دریں اثناء باسط بلوچ کے لواحقین اس کے جبری گمشدگی کی اطلاع دی ہے۔ لواحقین کا کہناہے کہ  پاکستانی فورسز نے نوجوان باسط بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے عدلیہ، میڈیا و سیاستدانوں نے اغواء کاروں کو مکمل چھوٹ دے رکھی  ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post