کوہلو : سیلاب متاثرہ کسانوں کے گندم بیج کی چوری، عوام کا احتجاج، شاہراہ بند

 

کوہلو :  وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے فراہم کیا گیا گندم بیج کی تقسیم کا معاملہ، رات گئے گندم بیج کی چوری کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے فراہم کیا گیا گندم بیج کی رات گئے چوری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل گئے مشتعل مظاہرین نے ختم نبوت چوک پر مظاہرہ کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ لیویزاہلکاران کونسے قانون کے تحت رات کو بیج لوڈ کرکے لے جارہے تھے ڈپٹی کمشنر کی حکم پر وہ دن کو بھی یہ بیج لے جاسکتے تھے لیکن راتوں کو چوری کرنا یہ قانون اجازت نہیں دیتا گندم بیج کی چوری میں محکمہ زراعت کے آفیسران، ڈپٹی کمشنر کوہلو اور لیویز اہلکاران ملوث ہیں، مظاہرے میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے موقف اپنایا کہ رات گئے گندم بیج کی چوری کسی صورت قبول نہیں ہے۔


اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے شاہراہ پر احتجاج ختم کرکے ریلی کی صورت میں محکمہ زراعت دفتر پہنچے اور دفتر کا گھیراﺅ کیا جہاں مشتعل مظاہرین نے زراعت دفتر کے مین گیٹ کی زنجیر کو توڑ کر اندر داخل ہوئے، مشتعل مظاہرین نے گودام کو توڑنے کی کوشش کی جس کے باعث مشتعل مظاہرین نے گندم بیج کی گودام کو موقف اپناتے ہوئے نہیں تھوڑا کہ 23000 گندم بیج کی بوریاں کہاں گئیں اگر ہم نے گودام کو توڑا تو محکمہ زراعت اور محکمہ ریونیو اپنے چوری شدہ گندم بیج کی بوریاں بھی آج کے مظاہرین پر ڈالیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post