سرگودھا : جامعہ کے طلباء نے خضدار سے لاپتہ طلباء کے بازیابی کیلے پر امن واک نکالا


بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل سرگودھا کی زیر اہتمام  آج سرگودھا یونیورسٹی میں سراج نور اور عارف ہمبل  کے بحفاظت بازیابی کیلئے ایک پِر امن واک  نکالا،جو کہ یونیورسٹی کے سنٹرل لائبریری کے سامنے سے شروع ہوکر لاء ڈیپارٹمنٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوا۔ 


اس پُرامن واک میں بلوچ طلباء سمیت  یونیورسٹی کے دیگر طلباء و طالبات  شریک رہے ، انھوں نے کہاکہ  اس پُر امن واک کا مقصد سراج نور اور عارف ہمبل کی رہائی اور بلوچ طلباء کو درپیش مشکلات و  کٹھن حالات ،  پنجاب میں بلوچ نوجْوانوں کو ہر حراساں کرکے  روزانہ  ایک پالیسی کے تحت پروفائلنگ اور زد کوب ذہنی تشدد روکنا ہے  ۔


اس موقع پر واک کے شرکاء  نے کہاکہ   بلوچستان کے طلبا ء  کا پاکستان میں  اغوا نما گرفتاری شدت کے ساتھ جاری ہے، اور  اس طرح کا ماحول پیدا کرنا بلوچ طالب علموں کے ساتھ ناانصافی اور  تعلیم دشمن پالیسی کو رواج  دینا  نا غیر قانونی حرکت ہے ۔


  انھوں نے کہاکہ حال ہی میں ہمارے نوجْوان طالب علم  ساتھی سراج نور جو کہ ایک ایل ایل بی کا ساتویں سمسٹر کا اسٹوڈنٹس ہے،  اسے  اسکے   دوست عارف ھمبل کے ساتھ گریشہ نال خضدار  سے  فورسز کا   اغواہ  کرکے لاپتہ کردینا قابل مذمت عمل  ہے ۔


طلباء کا کہناتھا کہ اگر انکو جلد منظر عام پر نہیں لایا گیا تو ہمارا آئندہ  لائحہ عمل سخت ہو گا۔


واک  دوران طلباء نے  بینر ز اٹھائے ہوئے تھے جن پر  طلبا ء  و طالبات نے اپنے ساتھی دوست سراج نور کے بازیابی کے حوالے سے  اعلیٰ حکام سمت جامعہ  سرگودھا کے انتظامیہ  سے اپیل   کی تھی  کہ سراج نور اور عارف ہمبل کو منظر عام پر لاکر  قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post