ملتان کے علاقے خانے وال میں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے بدنام زمانہ کاونٹرٹررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر اور ناصر عباس نامی انسپیکٹر کو فائرنگ کرکے ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آورں نے اس وقت فائرنگ کی جب دونوں دہشت گرد افسران ایک مقامی ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔
آپ کو معلوم ہے سی ٹی ڈی براہ راست عام نہتے بلوچ ،سندھی اور پشتون شہریوں و طلباء کو فوج کی ایماء پر جعلی مقابلوں میں قتل کرتے ہیں ، تو دوسری جانب انکے چادر چاردیواری پائمال کرتے ہوئے انھیں جبری گمشدگی کا شکار بناتے ہیں ۔
سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا رائے ہے کہ یہ سب غیر قانونی حرکتیں کرنے کیلے فوج کی دست شفقت سی ٹی ڈی کی پیٹھ پر ہوتی ہے اور عدالتیں انکے سامنے بھیگی بلی بنادی جاتی ہیں۔ تاکہ وہ جتنی چاہیں غیر انسانی حرکت اور درندگی کریں انھیں چھوٹ ہے ۔