کراچی سلطان سعید کے لواحقین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گل محمد لین، لیاری کے رہائشی سطان سعید کو 30 جنوری 2021 کو رینجرز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ
740 دن گزر گئے، سلطان سعید کو نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ انہیں رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے لیے صدا بلند کرنا اس ریاست میں جرم ہے۔
سلطان کو نہتے مظلوم بلوچ عوام کے حق میں سوشل میڈیا میں لکھنے اور بولنے کے پاداش میں جبری طور پر اغواء کیا گیا ہے جو تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔
لواحقین نے عسکری اداروں سے اپیل کی ہے کہ سلطان سعید کو بازیاب کیا جائے۔