بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں پیر کی شب مسلح افراد نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے، قلم دین کے مقام پر واقعہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آواز سنی گئی ، جبکہ حملے کے بعد فورسز نے قریبی علاقوں کا گھیراؤ کرکے مرکزی شاہراہ پر سخت چیکنگ شروع کردی ۔
ڈھاڈر میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ابتک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔