کوہاٹ تانڈہ ڈیم حادثہ، ھلاک افراد کی تعداد 44 ہوگئی



 خیبرپپختونخواہ کے علاقے کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 14 طالبعلموں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ، جس کے بعد اس حادثے میں ھلاک  افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے-


اتوار کے روز کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں سیر کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں سوار مدرسے کے لاپتہ طالبعلموں کی تلاش کا کام منگل کے روز بھی جاری ہے اور آج مزید 14 طالبعلموں کی نعشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہیں جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق طلبہ کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔


اس سے قبل اتوارکے روز 11 جب کہ گزشتہ روز 19 بچوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ گزشتہ روز تاریکی ہونے کے باعث ریسکیو کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا،  جس کو آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔


ڈپٹی کمشنر کوہاٹ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کے روز سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔ اس واقعے میں مدرسے کے معلم، ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 6 کو بچا لیا گیا ہے۔


دوسری جانب تاندہ ڈیم کشی حادثے میں جاں بحق 20 طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مدارس کے طلبہ، اساتذہ، عزیز واقارب اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post