کوہلو: ضلعی انتظامیہ سیاسی و انتقامی کارروائی کرکے ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر چادرو چار دیواری کی تقدس کو پامال کر رہا ہے، نیشنل پارٹی


کوہلو نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی رابطہ سیکرٹری صالح بلوچ، یوتھ سیکرٹری غلام نبی عرف اوزان بلوچ، ٹاؤن تحصیل صدر یاسین بلوچ، ٹاؤن نائب صدر بہادر بلوچ، سینئر سنگت حاجی خلیل مری،  سونا خان و دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے محکمہ زراعت کی جانب سے بیج تقسیم کے نام پر سیلاب زدہ کسانوں کو ذلیل وخوار کیا جا رہا ہے ۔ 


انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز کوہلو کے سب تحصیل تمبو میں بیج تقسیم کے دوران لیویز اہلکاروں نے غریب سیلاب زدہ کسانوں پر شدید لاٹھی چارج اور اندھا دھن فائرنگ کر دی جس سے نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت دیگر کئی غریب کسان زخمی ہوئے گئے تھے ،


 مگر انتظامیہ نائب تحصیلدار اور غریب کسانوں پر فائرنگ کرنے والے لیویز اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے سیاسی و انتقامی کارروائی کرکے نیشنل پارٹی کے کارکنان کی گھروں پر چھاپے مارکر چادرو چار دیواری کی تقدس کو پامال کر رہا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خواتین کانسٹیبل کے بغیر مسلح غنڈوں نے نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری دادھان مری و دیگر کارکنان کے گھروں میں گھس کر چادرو چار دیواری کی بےحرمتی کی ہے، نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، 


پریس کانفرنس دوران  نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں کا سیلاب زدہ کسانوں پر فائرنگ کی خبریں آج پوری دنیا تک پہنچ گئی ہیں ۔ مگر مقامی انتظامیہ اور بلوچستان  حکومت کی کانوں پر  جوں تک نہیں رینگتی،  بلکہ انتظامیہ اپنے نااہلی چھپانے کے لیے نیشنل پارٹی کے کارکنان پر ناجائز ایف آئی آر درج کرکے انہیں حراساں کر رہا ہے۔


 نیشنل پارٹی سیلاب زدہ کسانوں پر لاٹھی چارج، اندھا دھن فائرنگ اور ناجائز ایف آئی آر درج کرکے کارکنان کو حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ، حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ نائب تحصیلدار اور سیلاب زدہ کسانوں پر فائرنگ کرنے والے لیویز اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post