شال: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوہلو میں سول انتظامیہ کیجانب سے این پی کے کارکنوں ودیگر کسان برادری کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ منعقد ہوا

 

شال  : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوہلو میں سول انتظامیہ کیجانب سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں ودیگر کسان برادری کی گرفتاریوں کے خلاف نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیرمین محراب بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ منعقد ہوا.


 احتجاج ریلی شال  کے مختلف شاہراہ سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرگیا، احتجاجی مظاہرین نے سول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔


مظاہرین نے سول انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی، مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر شال حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی رہنماء چیرمین محراب بلوچ بلوچستان  خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ


 بلوچستان  یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی جنرل سیکرٹری شال ریاض زہری نے خطاب میں کوہلو انتظامیہ کیجانب سے نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری وڈیرہ داھان مری و دیگر کے گھروں میں غیر قانونی چھاپے اور چادر و چار دیواری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اپنے سرکاری اختیارات کو پاؤں کے نیچے روندتے ہوئے تشدد کی و غیر قانونی اقدامات کی مثال قائم کی۔ 


بلوچستان  حکومت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں اور دوسری طرف بھتہ خوری و کرپشن کا بازار گرم کیا ہے۔جو انتہائی شرمناک ہے۔


رہنماوں نے کہا کہ غریب بزگرر کسانوں کی زرعی زمین کی تمام تر ریکارڈ کو مرتب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے کیا اس کے بعد ان کو دھتکارا گیا اور نہ صرف گندم بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے،  بلکہ اس میں بھی کمیشن کے منفی عمل کو پروان چڑھایا گیا ہے۔


جس پر غریب بزگرر و نیشنل پارٹی نے آواز اٹھائی تو انتظامیہ نے بدترین تشدد کی اور نیشنل پارٹی کے رہنما سمیت دیگر کے گھروں میں چھاپے لگائیں اور گرفتاری عمل لائے اور وہ بھی خواتین اہلکاروں کے بغیر جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بلوچ روایات کے برخلاف ہے۔

نیشنل پارٹی اس غیر قانونی غیر جمہوری اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔


رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی منظم سیاسی جماعت ہے ، جو عوام کی حقوق کی آواز ہے۔اس طرع کے منفی اقدام نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو مرعوب نہیں کرسکتیں۔


رہنماوں نے کہا کہ احتجاج کے زریعے کوہلو انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری بازیاب کرائے۔ اور اپنا قبلہ قانون کی بالادستی و عوام کی خدمت کی طرف کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی کوہلو کے عوام کے ساتھ ہے اور اس کے لیے احتجاج کے عمل کو وسعت دے گی۔


اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ یونس بلوچ بلوچستان ترجمان علی احمد لانگو  ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی قیوم سجن انیل غوری صدیق کیھتران محمود رند خدائے رحیم لہڑی


 ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سعدیہ بادینی حبیب رند ڈکٹر رمضان ہزارہ عارف کرد، رحمت اللہ محمد حسنی آغا محمد شاہ ریاض شاہوانی بی ایس او پجار کے ڈاکٹر طارق بلوچ وسیم بلوچ سابق صوبائی صدر علاؤالدین مری محمد دین مری کمال مری خدائے داد حضور بخش مری سمیت دیگر موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post