بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ اور حادثات میں پانچ افراد ھلاک دو زخمی

 

بلوچستان کے علاقے  پشین کے نواح میں واقع کلی تراٹہ پہلوان گلی میں گھریلو ناچاقی کے بنیاد پر محمد امین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے سمیع اللہ قوم رودی علی زئی کو قتل کردیا۔


مقتول کی نعش سول اسپتال لانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔


دوسری جانب ژوب کے علاقے سمبازہ سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔


جس کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعدشناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔


مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ 


دوسری جانب رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے اوستہ محمد سے شال جانے والے مسافر بس پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ منظور مینگل نامی مسافر شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے-


واقعہ کے خلاف مسافروں نے نے رات گئے تک  شاہراہ کو سبی بختیار آباد کے قریب بند کرکے ٹریفک کے لئے معطل کردیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔


ادھرآواران جھاؤ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے ڈرائیو بدل خان ولد مامو جان کی بازی ہارگئے ہیں-


ایک اور واقعہ میں کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ہاسٹل میں گیس دھماکے سے ریزیڈنٹ پیڈز میڈیسن ڈاکٹر عرفان اللہ بیٹنی  شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔


جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-


 پنجگور چیدگی بارڈر پر جھونپڑی میں آتش زدگی سے شال کا رہائشی پشتون حیات نامی شخص جلس کر جان کی بازی ہارگیا-


دریں اثناء  بلوچستان کے ضلع حب میں ہائیٹ تھانے کے حدود میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، نعش حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کے حوالے سے مزید کارروائی پولیس انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post