تمپ اور کراچی میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک تین زخمی کریئے ۔ بی ایل ایف

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ تمپ میں پاکستانی فوج کی ویگو گاڑی کوریمورٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا  جبکہ کراچی میں پولیس اہلکاروں پر سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے  حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا۔ دونوں حملوں کی ذمہداری وہ قبول کرتے ہیں ۔ 


انہوں نے کہا کہ آج  4 جنوری بروز بدھ،صبح کے وقت سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ آرمی کیمپ سے نکل کر مند کی جانب جانے والی فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو تمپ کے علاقے برت اور دوکوپ کے درمیان ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔


ترجمان نے  کہا کہ سرمچاروں نے رواں ماہ  دو جنوری کو کراچی کے علاقے سعید آباد میں آر آر ایف ہیڈکواٹر کے قریب موٹر سائیکل گشت پر معمور پولیس کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تھانہ سعید آباد کا کانسٹیبل حنیف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔


انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post