کوئٹہ : حق دو تحریک بلوچستان کے گرفتار کئے گئے رہنماؤں حسین واڈیلہ، یقوب جوسکی، شبیر رند سمیت دیگر افراد کو سخت ترین سیکورٹی میں گوادر سے تربت ، تربت سے پنجگور اور پنجگور سے شال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سیشن کورٹ گوادر میں بذریعہ راشد ایڈوکیٹ ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں ڈی پی او گوادر اور انچارج پولیس تھانہ گْوادر کو فریق بنایا گیا ہے اور رہنماؤں کی فوری بازیابی کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں ایک سال قبل حق دو تحریک کے منظور شدہ آئینی مطالبات پر بلوچستان حکومت کی جانب سے عملدرآمد کرنے کے بجائے پرتشدد کاروائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ درخواست سماعت آج کی جارہی ہے۔