تُمپ: پاکستانی فورسز کے کاروان پر بم حملہ ،گاڑی میں سوار تمام اہلکار ھلاک

 

کیچ  تحصیل تُمپ کے علاقہ  دو کوپ اور برت کی دمیانی علاقہ میں آج الصبح  پاکستانی فوج کی کانوائے کو ریموٹ بم کا نشانہ بنادیا گیا ۔ 


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانوائے کی ایک ویگو گاڑی کو نشانہ بنادیا گیا ،جس میں سوار تمام اہلکار ھلاک ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی  ۔ 


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ کے بعد جب دیگر  فورسز کی گاڑیاں رک گئیں ،تو مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے انھیں آڑے ہاتھوں لے  لیا ، جس میں مزید اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔ 


آخری اطلاع تک اب تک اس خطرناک اور بڑے حملے کی ذمہداری کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post