تربت۔ اورسیز کالونی تربت میں ٹریفک حادثے سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق اورسیز کالونی تربت میں موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی ،جس سے موٹر سائیکل پر سوار عاصم ولد ماسٹر حاصل ہلاک اور عبدالرحمن ولد محمد عارف زخمی ہوگئے دونوں کا تعلق زور بازار سے بتایا جارہاہے۔
پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور یونس ولد منیر احمد ساکن گھنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔