دشت مزن بند میں فورسز کی بربریت جاری دو مقامات پر فورسز اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ

 

کیچ کے تحصیل دشت کے پہاڈی علاقے مزن بند میں گزشتہ تین دن سے پاکستانی فورسز کی بربریت جاری ہے۔


باخبر ذرائع کے مطابق فورسز دشت کے علاقے نوکیں راہ سے مزن بند میں داخل ہوچکے ہیں ۔ 


جس کے بعد نوکیں راہ، تگرد توگ، آسکانی گر، کرپاسی اور قادربخش کلگ میں فورسز بڑی تعداد میں آپریشن کررہے ہیں، قادربکش کلگ میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کے اطلاعات ہیں۔


بتایا جارہاہے کہ جمعہ کے روز  بھی نوکیں راہ میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپیں  ہوئی ہیں،  جسکے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی جانی نقصان کے اطلاعات ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post