لسبیلہ جنگل میں آگ لگنے سے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ حکام

 



لسبیلہ  وندر کے علاقے مٹھڑی گجرو پٹ، پیرو باکھڑہ گوٹھ، چنیسر گوٹھ، عثمان جاموٹ گوٹھ، بارو گوٹھ، علو گوٹھ، خمیسہ فوٹانی گوٹھ کے قریب جنگل میں ہولناک آتشزدگی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔


 جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ  دیہاتوں سے بے سروسامانی کی عالم میں  اپنی   گھر املاک  چھوڑ کر   شدید سردی میں  اپنی بچوں کی جانیں بچاکر نکل رہے ہیں ۔

 

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ  اگر جنگل میں لگی آگ پر   فوری طور پر  قابو  نہیں پایا  گیا  تو جنگلات کے علاوہ  انسانی قیمتی جانیں بھی بڑی تعداد میں  ضائع ہوسکتی ہیں۔


عینی شاہدین کا کہناہے کہ  آگ دوسو ایکڑ زمین پر پھیل چکی ہے اور مزید تیزی سے  پھیل رہی ہے۔ 


مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ گزشتہ سیلاب کی طرح حکام خواب خرگوش میں ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post