کوئٹہ نرسوں کو جنسی ہراسگی کی خبر بے بنیاد ہے، بلوچ وومن فورم



بلوچ وومن فورم کے ترجمان نے  کوئٹہ میں نرسوں کی جنسی ہراسگی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا، خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی شیخ زید ہسپتال میں نرس کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔

انھوں نے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کی خبریں کوئٹہ کے مقامی لوگوں کو نرسنگ کی سیٹیں حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پہلے سے طے شدہ پروپیگنڈے کی طرح لگتی ہیں،  تاکہ  بلوچستان سے ہٹ کر دوسری  طلبہ پہلے کی طرح سیٹیں حاصل کر سکیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات سے پہلے کوئی رائے دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے کوئٹہ کے مقامی لوگوں کے کیرئیر پر اثر پڑسکتا ہے ،جنہیں طویل عرصے بعد نرسنگ کو بطور کیرئیر منتخب کرنے کی اجازت ملی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ   ایسے پروپیگنڈوں سے بہت سی معزز مقامی خواتین کی عزت نفس مجروح ہو سکتی ہے۔ اس لیے خبروں پر یقین نہ کریں اور مناسب تحقیقات کا انتظار کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post