مشرقی اور مغربی بلوچستان کے سرحد پر فورسز کی تیل کے کاروبار کرنے والے چھوٹے گاڑیوں پر فائرنگ کے واقع میں تحصیل بلیدہ گلی کے رہائشی نوجوان عبید شیر ھلاک ہوگئے ہیں ۔
آپ کو علم ہے بلوچستان میں بےروزگاری کے باعث اکثر نوجوان ایرانی تیل اور دیگر ایشا خورد و نوش کی ترسیل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ تاہم انہیں سرحد پر فورسز کی جان لیوا حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دریں اثناء ضلع پنجگور کے سب تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل کے کاروبار سے منسلک دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی جیرک بارڈر سےایرانی تیل لوڈ کرکے پنجگور شہر کی طرف آ رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر انہوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاسم ولدنعمت اور شاہد ولدصادق ساکناں شاہوکہن پنجگور زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔