تُربَت شہر میں زوردار دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے اور تربت شہر اس کی آواز سے لرز اٹھا ہے ۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کیچ کور ندی جوسکی بند کے نزدیک نامعلوم افراد نے ریموٹ بم رکھا تھا ، جسے دیکھ کر سیکورٹی اداروں نے ناکارہ بنا دیا ،جس کے سبب وہ دھماکے دار آواز سے پھٹ گیا۔
تاہم پولیس بیانیہ کے علاوہ آزاد مقامی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ جس کی وجہ سے پولیس بیانیہ پر شہری یقین نہیں رکھتے ،جن کا کہنا ہے کہ پولیس و مقامی انتظامیہ کی سیکیورٹی فورسز سامنے کوئی بھی حیثت نہیں ہے ،جس کی وجہ سے جو بھی بیانیہ فورسز پولیس اور لیویز کی منہ میں ٹھونستے ہیں وہ اسی بیانیہ کو میڈیا میں جاری کرتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے آئے روز لوگ فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبریبگمشدگی کا شکار بنتے ہیں مگر پولیس جانتے ہوئے انجان بن جانے میں اپنی آفیت سمجھتی ہے ۔