جیکب آباد کے نواحی علاقے دودا پور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والے خونی تصادم میں 5 افراد ھلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا، جبکہ زمین کے تنازع پر دونوں گروپوں کی پنچایت بیٹھی تھی، اس دوران دونوں گروپوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر دوسری جانب سے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔