کراچی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو 4933 دن مکمل ہوگئی

 


کراچی :  بلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4933 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کراچی سے عوامی تحریک کے سینئر رہنما اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ 


وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم  وی بی  ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عدلیہ منظم انداز میں بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کو عالمی سطح پر غیر موثر کرنے اور اسے پاکستان کا اندرونی مسلہ قرار دے کر بین الاقوامی سطح پر کمزور  کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ عوام پاکستان کے ان تمام حربوں کو سمجھیں اور ان کے خلاف ثابت قدمی کے ساتھ پر امن جدجہد کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا کر بلوچ قومی تحریک کی منزل تک پہنچاںٔیں ۔


ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی ادارے بلوچستان میں اپنی ناکامی دیکھ کر جاریت میں تیزی لاچکے ہیں بلوچ فرزندوں کی قربانیوں اور بلوچ ماوں بہنوں کی حوصلوں نے پاکستانی ظلم ،بربریت پسپا کر دیا ہے منظم پرامن جدجہد اور اقوام متحدہ کے بلوچستان کے حوالے رفتوں کے بعد پاکستانی اداروں نے شدید میں مبتلا ہوکر اپنے پیدا کردہ گماشتوں کو بلوچ پرامن جدجہد مزید متحرک کر دیا ہے اور انہیں وسائل فراہم کرکے بلوچستان بھر میں جاری ظلم بربریت کو تسلسل ہے جوکے عوامی اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا کے لئے ایک تشویش ناک بات ہے جبکہ بلوچستان اپنے تاریخ میں کبھی بھی عالمی اداروں اور دنیا کے امن کو خاطر میں نہیں لائی ہے جس کے واضح مثالیں پاکستان سے امید وابستہ رکھنے کے بجاۓ خود پاکستان کی جاریت کے خلاف اقدامات اور اسے عالمی جنگی قوانین کا پابند بناںٔیں۔  


ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز خفیہ اداروں اور زرخرید قاتلوں کے زریعے بلوچستان بھر میں جاری سفاکیت کو مزید تیز کر دیا ہے اس اثنا میں بلوچوں کو جبری لاپتہ کرنے اور انکی لاشیں پھینکنے کے عمل میں ایک مرتبہ پھر تیزی لائی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post