کوہلو: سستے آٹے کی تقسیم، دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ٹرک پر چڑھ دوڑے ، محکمہ فوڈ عملہ غائب

 


بلوچستان ضلع کوہلو میں حکومت کی جانب سے سستا آٹا ریلیف فراہم کیا گیا ،  مگر محکمہ فوڈ اور مقامی انتظامیہ نے آٹا اپنی من پسند لوگوں کے درمیان تقسیم کردیئے ہیں ، جنھوں نے  آٹا  زخیرہ  کرکے انہیں تاجروں میں فروخت کرنا شروع کردیاہے ۔ 


 سستے  آٹے کی  غیر منصفانہ تقسیم اور زخیرہ اندوزی کی شکایت جب میڈیا کے نمائندوں کو ملی تو وہ فوراً کوریج کے لئے پہنچ گئے میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر زخیرہ اندوزی کرنے والے آفیسران فرار ہوگئے ، تاہم  تقسیم کے دوران لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کے ساتھ دھکم پھیل کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post