کوہاٹ : تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے20 بچے ڈوب گئے




کوہاٹ : مقامی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ میں واقع تانڈہ ڈیم ، بچے پکنک منانے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر ڈیم کی سیر کرنی چاہی۔


کشتی میں 20 طالب علم سوار تھے، جو مدرسے سے تعلق رکھتے تھے، تاہم توازن بگڑ جانے کے باعث کشتی ڈیم کے بیچوں بیچ الٹ گئی۔


حادثے میں 20 بچے ڈوب گئے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 


ڈپٹی کمشنر کوہاٹ  کے مطابق مقامی ریسکیو کے اداروں کے پاس غوطہ خور نہیں، جس کے بعد پشاور سے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیاہے۔ 


ڈپٹی کمشنر کے بیان پر علاقائی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے حکمرانوں کے پاس علاقہ جہاں ڈیم واقع ہے غوطہ خور وں کا موجود نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ اگر یہ ڈیم کسی مہذب معاشرہ میں واقع ہوتا تو یہ سانحہ رونما نہیں ہوتی، اگر ہو ہی جاتا تو بچوں کے مرنے کے انتظار سے قبل  زندہ سلامت نکالے جاچکے ہوتے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post