لسبیلہ خوفناک حادثہ، مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے 40 فرادہلاک ,کوچ میں 48 افراد سوار تھے ،اے سی



بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں آج پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں ابتک چالیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔


ایدھی ذرائع کے مطابق 

روڈ حاددثہ لسبیلہ کے علاقے چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر اس وقت پیش آیا جب مسافر برادر کوچ شال سے کراچی جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک 40 افراد ھلاک ہوگئے  ہیں ،جبکہ متعدد زخمی ہیں ،ھلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔


حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اے سی بیلہ کے مطابق  مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔


بلوچستان میں سالانہ ہزاروں افراد اس طرح کے روڈ حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔


گذشتہ سال  قلعہ سیف اللہ میں ایک تیز رفتار بس اسی طرح کھائی میں گرنے سے کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 


دو سال قبل اسی علاقے میں کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بردار کوچ میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے تیس کے قریب افراد جان کی بازی  ہار گئے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post