میکسیکو: جیل پر حملہ، 14 افراد ہلاک، یوگنڈا میں سال نو کے موقع پر بھگدڑ 9 افراد ھلاک


میکسیکو کے سرحدی شہر واریز جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واریز جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں مزید 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی بھی فرار ہو گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7 بجے مسلح گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

دوسری جانب جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا یہ الگ واقعات ہیں۔

 دریں اثناء یوگنڈا میں سال نو کی آتش بازی کے دوران بھگدڑ ، 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 

 پولیس نے بتایا کہ نئے سال کی آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آنے والے ایک تنگ راہداری میں پھنس جانے سے 10 سالہ لڑکے سمیت 9 افراد کی موت ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق بہت سے لوگ اس وقت پھنس گئے ، جب وہ بڑی تعداد میں آتش بازی دیکھنے کے لیے داخل ہو رہے تھے، ایسا کرتے ہوئے کئی لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ لوگ اس شاپنگ مال میں نئے سال کا جشن منا رہے تھے جو کمپالا کو اینٹبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جوڑنے والی ایک شاہراہ پر ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post