تحصیل کاہان کے علاقے سبی چوک پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے احمد نامی چرواہے کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ انھیں کیوں قتل کردیا گیاہے ۔
علاوہ ازیں جعفرآباد ڈیرہ الٰہ یار میں مبینہ طور پر نسیم اور جلال عمرانی نامی ملزمان نے چوری کا الزام لگاکر 12 سالہ بچے شعبان ولد محمد حنیف کو کمرے میں بند کرکے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے انھیں ان درندوں سے چھڑا لیا ۔