نوکنڈی شال تفتان بین الااقوامی شاہراہ کو شہریوں نے ٹائر جلا کر بند کردیا۔ نوکنڈی کے رہائشی تاج محمد سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر احتجاج کیا گیا اور نوکنڈی بین الاقوامی شاہراہ پر شہریوں کیساتھ لواحقین نے دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہیوی گاڑیوں اور پیٹرول سے لدی لوڈنگ گاڑیوں کیلئے ٹریفک کا بہتر ترتیب بنایا جائے، لواحقین کا کہنا تھا کہ لوڈنگ گاڑیوں کے رش آور اور تیز رفتاری سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
