حب کے علاقے بھوانی کے مقام پر قائم غیرقانونی ایرانی تیل کے ڈپو میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب ڈپو پر ٹرک سے پیٹرول اتارا جارہا تھا۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین دکانوں سمیت مذکورہ ٹرک اور پاس کھڑی پک اپ کو اپنے مکمل لپیٹ میں لے لیا فائربرگیڈ عملہ کی تاخیر سے پہنچنے پر آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈپو میں کام کرنے والا ایک شخص اندر پھنس جانے سے جھلس کر ھلاک ہوگیا ہے ۔
