کیچ سیاھجی میں چھٹے دن جبکہ مشکے میں تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری رہا



گْوادر اور  کیچ  کے درمیانی علاقہ  سیائیجی  میں آج  چھٹے دن  بھی  زمینی اور فضائی آپریشن جاری رہا  ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ علاقے میں فورسز مسلسل کمانڈوز اتار رہے ہیں ۔ جبکہ دونوں طرف سے ان دشوار گزار علاقوں   میں فورسز داخل ہو کر ندی نالوں سمیت تمام پگڈنڈیوں پر بھی مورچہ سنبھالے  بیٹھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے گولیوں اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔

دریں اثناءضلع  آواران کے تحصیل مشکے میں گذشتہ تین دنوں سے فوجی بربریت جاری ہے ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فورسز  راغے کے الگ الگ مقامات  اسپیت، جانی، زُنگ، گجلی، کلان اور آس پاس کے علاقوں میں ڈیتھ اسکوائڈ کے مقامی کارندوں کے ساتھ پہاڑوں میں درندگی کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post