خضدار کے رہاشی عبدالخالق نامی شخص نے انسانی حقوق کے علمبرداروں ، مقامی انتظامیہ اور سوشل میڈیا ورکروں سے اپیل کی ہے کہ خضدار میں بااثر شبیر نامی شخص نے ان کی بیوی چار بیٹیوں اور بیٹے کو قیدی بنا رکھا ہے ۔
انھوں نے سوشل میڈیا میں وائرل پریس ریلیز میں کہاہے کہ وہ کافی عرصہ سے شبیر کے ہاں ملازمت کرتے تھے ، جب وہ ملازمت چھوڑدی تو انھوں نے انکے بیوی بچوں کو قیدی بنادیا ،اور دھمکی دے رہے ہیں کہ جب تک وہ انکے ہاں کام نہیں کرتے ان کی بیوی بچوں کو نہیں چھوڑ دی جائے گی ۔