دالبندین کے علاقے نوکجو میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالعلیم نامی شخص ھلاک ہواہے ۔
جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔
دریں اثناء ڈھاڈر پولیس کو پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔