گوادر میں پولیس نے حق دو تحریک کے تقریبا پچھلے دو ماہ سے جاری دھرنے پر دھاو ا بول کر کے شامیانے اُکھاڑ دیئے، اور حق دو تحریک کے رہنما ماما حسین واڈیلہ سمیت درجنوں کارکنوں اور رہنماوں کو حراست میں لے لیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے دونوں مقامات کو گھیرے میں لیکر آنسوگیس کی شیلنگ کی،جس کے بعد حالات اور کشیدہ ہوگئے ، سینکڑوں خواتین بھی گھروں سے نکل آئیں ۔
پولیس کی شیلنگ سے کئی کارکنان کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں ۔