تجابان: فورسز پر مسلح حملے بعد فائرنگ سے خاتون زخمی، احتجاجاً سی پیک روٹ بند کردیا

 

ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک روٹ پر دھرنا دیکر بند کردیا ہے۔


علاقائی ذرائع  نے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات تجابان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فورسز نے آبادی پر فائر کھول دی اور  متعدد مارٹر گولے داغے گئے۔


علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک روٹ کو آج صبح سے بند کردیا ہے۔ مظاہرین میں خواتین و بچے شامل ہیں۔


فورسز کی فائرنگ کی زد میں ایک خاتون آئی جس کے پاؤں پر گولی لگی ہے ، جبکہ فائرنگ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا  تاہم مزید جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہے ۔ 


قبل ازیں رواں سال مئی میں بھی علاقہ مکینوں نے شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے فورسز کو آبادی سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مذکورہ احتجاج بھی فورسز کیجانب سے آبادی پر مارٹر گولے فائر کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post