ضلع کرم پاکستانی فوج پر حملہ، تین اہلکار ہلاک گیارہ زخمی

 

پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت گیارہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


ہلاک اہلکاروں میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمٰن شامل ہیں۔


پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 29 دسمبر کو ضلع کرم کے علاقے اراولی کے شہری علاقے میں  مسلح افراد اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ،جس میں ھلاکتیں ہوئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post