ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ‘میزان آن لائن’ کی رپورٹ کے مطابق یہ چاروں افراد اسرائیلی خفیہ سروس سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے رکن تھے اور اتوار کے روز ان کو پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد پر “اغوا کرنے، ہتھیار تیار کرنے اور ڈیجیٹل کرنسی میں معاوضہ حاصل کرنے” کے الزامات تھے۔ ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے چار روز بعد انہیں پھانسی دے دی گئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملزمان کے پاس سزا کے خلاف اپیل کا کوئی قانونی راستہ نہیں بچا تھا۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق تین دیگر افراد کو قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں، اغوا میں مدد کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات میں پانچ سے 10برس تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں چار افراد کو اتوار کے روز پھانسی دے دی گئی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد ملزمان کے پاس اپیل کا کوئی قانونی راستہ نہیں بچا تھا۔