تیرتیج فوجی کیمپ اور چوکی پر حملہ، ہیرونک، یوفون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 

آواران، تیرتیج کے مین آرمی کیمپ، تیرتیج چوکی پر حملہ اور ہیرونک میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔یہ بات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہی ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں آرمی کیمپ پر دو راکٹ کے گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عین اسی وقت سرمچاروں نے تیرتیج جِک پہاڑی کی چوٹی پر قائم فوجی چوکی کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ چھبیس دسمبر بروز پیر، آٹھ بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں یوفون کمپنی کے موبائل فون ٹاور کی مشینریز کو نذر آتش کیا۔ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل کمیونیکیشن کمپنی کی مدد سے موبائل فون ٹاورز پر ٹریکنگ کے جدید آلات، کیچر اور دیگر ڈیوائس وغیرہ نصب کرکے بلوچ جہد کاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم ان ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں۔ پاکستانی فورسز پر حملوں کے ساتھ تمام سامراجی منصوبے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post