تربت : علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گوکدان میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر چار نوجوانوں مرزا ولد برکت، بلال ولد حاجی عبدلعزیز، عبدالرازق ولد محمد جان اور محمد حنیف ولد غلام جان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
آپ کو علم ہے گوگدان ہی سے محمد حنیف دادو نامی نوجوان پہلے سے لاپتہ ہیں۔ جبکہ ایک ہفتہ دوران مجموعی طورپر دس نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ہیں ۔
نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے اگر آل پارٹیز سول سوسائٹی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی مشترکہ طورپر حالیہ جبری گمشدگیوں میں تیز ی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل تیار کرتے تو فورسز کے لاقانونیت کو روکا جاسکتا تھا۔
انھوں نےمثال دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ہفتے فورسز نے سامی کہن سے دو طالب علم جبری لاپتہ کردیئے تھے تو عوام سراپا احتجاج بن گئے اور انھیں بازیاب کرنا پڑا تھا ۔