مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان میں آج بروز منگل دوپہر کے وقت بولان کے علاقے ہوکڑ دفعہ چلڑی سیاہ میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں اور ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ، جس میں قابض فوجی اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے ۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا